اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،1562گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم

لاہور (بیوروچیف) اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر، اپنی چھت ،اپناگھرپروگرام ہزاروں گھرانون کیلئے خوشی کاپیغام لے آیا، پروگرام کے تحت مختصر مدت میں 1562گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ۔ 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی، پروگرام کی شفافیت کاثبوت، 21ہزار 797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل، ساڑھے25ہزارسے زائدگھرانوں کو 26ارب 97کروڑسے زائدکے قرضے جاری، ساڑھے11ہزارگھرانوں کوگھرکی تعمیرکیلئے دوسری قسط جاری، اپنی چھت، ا پنا گھرپروگرام کے تحت1106مزیدقرضوں کی اجراکیلئے منظوری، شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کے لئے قرض مل رہے ہیں۔دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرض مل رہے ہیں، اپنی چھت، اپناگھرپروگرام کے تحت قرض کے لئے گھربیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپناگھرپروگرام کامیابی سے جاری ہے، ہرنیابننے والاگھر دیکھ کرہونیوالی خوشی کولفظوں میں بیان نہیں کیاجا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں