28

اپنے بچے بچیوں کوقرآن کی تعلیم سے ضرور روشناس کروائیں

سمندری (بیورو چیف )قر آن مجید مکمل ضابطہ حیات ہے دنیاوی اور آخروی کامیابی کا حصول صرف اور صرف اس پر عمل کرنے میں مضمر ہے اور بلخصوص وطن عزیز کے درپیش مسائل و مشکلات کا حل بھی نظام قر آن کے عملی نفاذ میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ظلم و نا انصافی حق تلفی فحاشی وعریانی کو چھوڑ کر محبت مساوات انصاف ادب و احترام سے اپنے معاشرہ کو مثالی بنانا ہے اپنے بچے بچیوں کو قر آن کی تعلیم سے ضرور روشناش کروائیں خوش نصیب والدین جنکی اولادو ں کے سینے قر آن کی تعلیم سے روشن ہیں ان خیا لا ت کا اظہار حضرت مولا نا قاری احمد حسن ساجد نے مر کزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار میں انجمن اہلحدیث ،مر کزی جمعیت اہلحدیث ،اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام 145ویں ماہانہ 23ویں سالانہ و 8حفاظ کرام سمیت دیگر طالب علموں میں تقریب تقسیم انعامات تربیتی و اصلاحی پروگرام کے موقع پر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں