5

اپنے دل کی باتیں صرف شاہ رخ سے کھل کر کرتی ہوں،انوشکا شرما

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما کئی فلموں میں اکٹھے کام تو کر ہی چکے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں گہرے دوست بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی شو کا کلپ وائرل ہے جس میں انوشکا شرما نے کنگ خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس شو کے دوران انوشکا شرما نے بتایا کہ ویسے تو وہ اپنے دل کی باتیں کسی کو نہیں بتاتیں اور نہ ہی اپنی فیملی کے ساتھ زیادہ تر شیئر کرتی ہیں، لیکن شاہ رخ کے ساتھ اپنی ساری باتیں کر لیتی ہیں۔ یہ واحد شخص ہیں جن کے ساتھ اپنی ساری باتیں کر لیتی ہوں۔ شاہ رخ سچے اور گہرے انسان ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں