اپنے مزاج کے مطابق بہوئوں کی تلاش کی’ اسما عباس

کراچی (بیوروچیف) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی بہوئوں کو تلاش کرنے کے قصے بھی سنائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوئوں کی تلاش کی۔انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے کے لیے لڑکی ڈھونڈنے گئی تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اسے کچھ نہیں آتا صرف شادیوں پر ڈانس کرنا آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں