اپنے چھوٹے قد سے ڈر تھا کہ انڈسٹری مجھے قبول نہیں کریگی’ عامر خان

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی سپر اسٹار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں انہیں اپنے چھوٹے قد کے سبب ڈر تھا کہ عوام انہیں اسکرین پر قبول نہیں کریں گے۔نانا پاٹیکر نے گزشتہ ماہ عامر خان کے لیے اپنی تازہ ترین فلم ونواس کی خصوصی اسکریننگ کے لیے میزبانی کی۔اس موقع پر لیجنڈ فنکاروں نے خوش گوار ماحول میں گفتگو کی۔نانا پاٹیکر نے اداکار سے دریافت کیا کہ کبھی چھوٹے قد کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوئے ہیں؟سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ میں شروع میں سوچتا تھا کہ چھوٹے قد کے سبب مجھے اسکرین پر قبول نہیں کیا جائے گا مگر یہ سب میرا وہم و خیال تھا، ان سب چیزوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔اس پر نانا پاٹیکر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ پھر شکل و صورت کے اچھے ہیں، میں تو اپنے چہرے کو لے کر خود کو بہت کمتر محسوس کیا کرتا تھا، اس چہرے سے میں نے 50 سال تک اس انڈسٹری میں کام کیا ہے، اچھا کام میری کامیابی کا سبب بنا۔عامر خان نے کہا کہ ہمیں اپنی کمی محسوس بہت زیادہ ہوتی ہے مگر اچھے کام کے سامنے یہ چیزیں معنی نہیں رکھتیں، اگر آپ خلوص اور دل سے صرف اپنا کام کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں