اپوزیشن اتحاد کا 16نکاتی پلان پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 16نکاتی پلان پر اتفاق کرلیا۔اجلاس میں آگے بڑھنے کیلئے 16نکاتی پلان پر اتفاق کرتے ہوئے اہم فیصلے کر لئے گئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ 5مئی کو کراچی اور 8مئی کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنسز بلائی جائیں گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے 10مئی کو حیدرآباد میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔اسد قیصر نے کہا کہ تحریک چل پڑی ہے دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ ہمارا اتحاد نئی نہروں کے معاملے سمیت تمام مسائل پر قوم کو لیڈ کرے گا۔سلمان اکرم راجا بولے موجودہ مصنوعی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ پوری قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں