اپوزیشن سے با مقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں، رانا تنویر حسین

شیخوپورہ(بیورو چیف)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت آج بھی اپوزیشن کے ساتھ بامقصد و سنجیدہ مذاکرات اور بات چیت کیلئے تیار ہے اس سلسلہ میں حکومت نے کئی بار آفرز بھی کیں مگر بات چیت کے دوران ہی اپوزیشن کے ارکان کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے کوئی حوصلہ افزاء نتائج برآمد نہ ہوسکے پی ٹی آئی صرف بانی چیئرمین کی رہائی کی شرط پر مذاکرات چاہتی ہے مگر اس کی رہائی کا فیصلہ مذاکرات سے زیادہ عدالتی فیصلوں پر منحصر ہے جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں