فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سول نافرمانی کی دھمکی کو ملک میں بد امنی کا منصوبہ قرار دیا۔پاکستان کی معیشت پہلے ہی مشکلات کاشکارہے ایسے میں تحریک انصاف کی جانب سے سول فرمانی کی تحریک کی دھمکی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ انہو ںنے کہاکہ تحریک انصاف مذاکرات کی طرف آئے تاکہ ملک وقوم میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ تاجر برادری کسی صورت سول نافرمانی کی تحریک کاحصہ نہیں بنے گی ۔تاجرمحب وطن ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔
2