83

اچانک یو ٹرن لینے والا نوجوان ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملت روڈ کا رہائشی27سالہ ارسلان حادثہ میں جاں بحق،ضروری کارروائی کیلئے نعش مارچری یونٹ منتقل،تفصیل کے مطابق قائد اعظم ٹائون کا رہائشی27سالہ نوجوان ارسلان ولد محمد یاسین موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ دھنولہ سیم پلی پراچانک یوٹرن لیا جس کے نتیجہ میں دوسری طرف سے آنے والی تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے اسے کچل ڈالا اوروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا،المناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں اورپولیس موقع پر پہنچ گئی اورضروری کارروائی شروع کردی گئی ہے،مرنے والے نوجوان کی نعش مارچری یونٹ منتقل کردی گئی جبکہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں