اچھا سکرپٹ ملا تو فلم میں کام کروں گی’ انمول بلوچ

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو بہت جلد فلموں میں بھی کام کروں گی۔نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو فلموں کی آفر تو ہوئی تھیں وہ اسکرپٹ اتنے اچھے نہیں تھے، مجھے لگا کہ میں مووی کیلیے تیار نہیں ہوں۔لیکن اب میں دیکھ رہی ہوں اور فلموں کی آفرز بھی ہیں اور اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ہوگا اور اچھی کوئی مووی بن رہی ہوگی تو انشااللہ ضرور کام کروں گی۔ انھیں مشہور ڈراموں کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔کچھ دنوں قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے وائرل ہونے والی افواہوں کی تردید کی تھی۔گزشتہ مہینوں سے اداکارہ کی شادی کرنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں