34

اچھی کارکردگی والے پٹرولنگ پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کا ہیڈ کواٹر PHPدفتر کا دورہ’ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے ہیڈ کواٹر PHPدفتر کا دورہ کیا ۔ ایس ایس پی مرز اانجم کمال نے سٹی پولیس آفیسر کا استقبال کیا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے یاد گار شہدا پر حاضری دی پھولوں کے گلدستہ پیش کیے اور شہدا کے لیے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی اور پٹرولنگ پولیس کے افسران بھی موقع پر موجود تھے ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس اور پنجاب پولیس مل کر ہائی ویز کو محفوظ بنائیں پولیس کا ہر یونٹ مل کر عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے سٹی پولیس آفیسر کو پٹرولنگ پولیس کی ڈیوٹی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ مزید سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی دیکھانے والے پٹرولنگ افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے آخر میں سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے یاد گاری پودا لگایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں