اکشے اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80کروڑ میں فروخت کردیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا سمندر کے نظارے والا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ یہ اپارٹمنٹ اوبرائے 360 ویسٹ پروجیکٹ کے اندر واقع تھا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق 6830 مربع فٹ پر محیط یہ اپارٹمنٹ 39ویں منزل پر واقع تھا اور اس کے ساتھ چار پارکنگ سلاٹس بھی شامل تھے۔ اس کی رجسٹری 31 جنوری کو مکمل ہوئی، اس اپارٹمنٹ کی سٹامپ ڈیوٹی 4.80 کروڑ روپے ادا کی گئی۔ اس اپارٹمنٹ کی فی مربع فٹ قیمت 1.17 لاکھ روپے رہی۔ ورلی کے اس لگژری ریزیڈینشل ٹاور میں دو عمارتیں ہیں اسی پروجیکٹ میں دیگر مشہور بالی ووڈ ستارے بھی اپنے لگژری اپارٹمنٹس کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں