اکشے کمار بھی چارلی چپلن کے مداح نکلے

ممبئی (شوبز نیوز)اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی کے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین چارلی چیپلن کی تصویر میں اپنے بٹوے میں رکھتے ہیں۔اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ہاس فل 5 کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے فلم سے متعلق میڈیا سے بھی بات کی۔پریس کانفرنس کے دوران اکشے کمار نے شرکا سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بٹوے میں رکھی چارلی چیپلن کی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں تو میڈیا نے فورا ہی یک زبان ہو کر ہاں میں جواب دیا ، تب اکشے کمار نے اپنے بٹوے سے چارلی چیپلن کی تصویر نکال کر دکھائی۔اکشے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چارلی چیپلن کے بہت بڑے مداح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں