اکشے کمار چپکے سے ویڈیو بنانے والے مداح پر جھپٹ پڑے

لندن (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار لندن میں ایک پرستار کی جانب سے خفیہ ریکارڈنگ کرنے پر آپے سے باہر ہوگئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اکشے کمار کو غصے سے مداح کی جانب جھپٹ کر بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اسے انگلی دکھاتے ہیں اور غصے سے بالی ووڈ اسٹار اس شخص کا فون چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔اکشے کمار ویڈیو بنانے والے شخص کو کہتے ہیں کہ وہ ان کا پیچھا کرنا بند کردے، آکسفورڈ اسٹریٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور اب وائرل ہوچکا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹس اور ڈھیلی ڈھالی ٹی شرٹ پہنے اکشے خاموشی سے چہل قدمی کررہے ہیں جب مداح نے فون کیمرے کے ساتھ ان کا پیچھے کرنا شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں