ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اسکول میں تین بار فیل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔اداکار اکشے کمار متعدد پروجیکٹس میں اداکاری کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ کوئز رئیلٹی شو وہیل آف فارچیون کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔شو میں انہوں نے اسکول کے دوست کو مدعو کیا اور اسکول کے دنوں کی کچھ دلچسپ کہانیاں سنائیں۔اداکار نے خود کو بیک بینچر کہا اور انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے دوست کیسے اسکول میں تین بار ناکام ہوئے، اکشے نے کہا کہ ہم لوگ کے جی سے ساتھ میں ہیں اور کے جی سے 9ویں جماعت کے بیچ تین مرتبہ فیل ہوئے ہیں۔




