اگر شعیب ملک کھیل رہے ہیں تو معین خان اور رویوین رچرڈز کو بھی کھیلنا چاہیے

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر شعیب ملک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیل رہے ہیں تو پھر معین خان اور ویوین رچرڈز کو بھی کھیلنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل ہیں وہ میرے ساتھ رہ چکے ہیں جب انہیں کوئی بات غلط لگتی تو وہ بحث کرتے ہیں، شعیب ملک نے 15 گیندوں میں 14 رنز بنائے اور کوئی بانڈری نہیں لگائی۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت بڑے پرفارمر ہیں اس میں کوئی شک نہیں یا تو اسپن وکٹ ہو تو ان کا کھیلنا بنتا ہے، ان کا نمبر 4 پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں