اگر فلمیں کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی’ حنا طارق

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ اگر فلمیں کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی۔اداکارہ حنا طارق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے فلمیں کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن اگر کیں تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی اگر فلمیں نہیں کیں تو بس ڈرامے میں ہی اداکاری کروں گی میں دونوں چیزیں ساتھ میں نہیں کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں جانتی ایسا کیوں ہے لیکن میں فلمیں اور ڈرامے ساتھ نہیں کرسکتی۔کام کے محاذ پر حنا طارق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل نقاب میں اسسٹنٹ کمشنر ایمان سلیم کے طور پر اپنی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں