اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیںہونگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ بارشوں کا جاری اسپیل مزید دو روز چلے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں البتہ سندھ میں کم بارش ریکارڈ کی گئی، اگست کے مہینے میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارش متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں