34

اگست کے دوران مختلف حادثات میں490افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ ماہ اگست کے دوران مختلف حادثات میں 490افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو1122 کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو کنٹرول روم کو 14459 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، ٹریفک حادثات کی 2747′ آگ لگنے کے 100′ ڈوبنے کے 7′ عمارتیں گرنے کے 17′ کرنٹ لگنے کے 136′ قتل’ اقدام قتل’ خودکشی اور لڑائی جھگڑے کے 352′ میڈیکل ایمرجنسی کے 9951 اور دیگر 859 متفرق واقعات رونما ہوئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے 15302 افراد کو ریسکیو کیا۔ 6057کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 8755 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 490افراد زندگی کی بازی ہار گئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کی نگرانی میں ریسکیو1122 کا عملہ چوبیس گھنٹے تاندلیانوالہ دریائے راوی کے علاقہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور ان کے مال ومویشی کو ریسکیو کرنے میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں