اہلخانہ کی عدم موجودگی ،چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

گوجرہ( نامہ نگار) چوروں نے گھر میں داخل ہو کر صفایا کر دیا۔معلوم ہواہے کہ نیوماڈل ٹائون گلی نمبر2کے ڈاکٹر محمد افضل مسعودکے اہل خانہ کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور ان کے گھر میں داخل ہو کر سیف الماری سے تین لاکھ روپے نقدی اورلاکھوں روپے مالیتی ساڑھے تین تولے کے طلائی زیورات چوری کر کے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر368ج ب کے نادرحسین نے اپنی موٹر سائیکل نمبر7737اے کے وائی اپنے ڈیرہ پر کھڑی کی اورکام میں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں