اہلیہ ندا کے مارننگ شو کی وجہ سے گھریلو زندگی متاثر ہوئی،یاسر نواز

کراچی (شوبز نیوز) اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ میں ندا یاسر کے مارننگ شو کی میزبانی کیخلاف تھا،اہلیہ نے مارننگ شو آگے اور گھر کو پیچھے کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں اداکار یاسر نواز نے بتایا کہ میں شروع میں ندا یاسر کے مارننگ شو کی میزبانی کے سخت خلاف تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ ندا یاسر مارننگ شو کریں، ندا یاسر صبح جاتی اور رات 10، 11بجے گھر واپس آتی تھیں، انہوں نے مارننگ شو آگے اور گھر کو پیچھے کردیا تھا۔یاسر نواز نے کہا کہ ان دنوں مارننگ شوز کے درمیان سخت مقابلہ چل رہا تھا، ندا یاسر کے مد مقابل شائستہ لودھی اور نادیہ خان کے مارننگ شوز تھے، اس دوڑ میں ندا یاسر گھر کو نظر انداز کرنے لگی تھیں، اس سلسلے میں میرے اور ندا کے درمیان اختلاف بھی رہنے لگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں