اہلیہ کی خواہش پر اداکاری شروع کی’ سعد ضمیر

لاہور (شوبز نیوز) اداکار سعد ضمیر فریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بیگم کی خواہش پر اداکار بن گئے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پرورش میں اداکار سعد ضمیر، سینئر اداکار نعمان اعجاز کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بینکر تھا اور اداکاری کا دور دور تک کوئی خیال نہیں تھا پھر بیگم کو اداکاری کرنے کا شوق تھا ان کے ساتھ دوستی تھی پھر ان کے لیے ناپا چلا گیا اور انہی کی خواہش پر اداکار بنا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں