43

اہل ادارے غزہ کیلئے عطیات جمع کرسکتے ہیں’سٹیٹ بینک

کراچی (بیوروچیف)ترجمان اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام اہل اور خیراتی ادارے غزہ کے لیے عطیات جمع کرسکتے ہیں اور جمع کررہے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو غزہ کے لیے عطیات جمع کرنے سے روکے جانے کے دعوئوں کی تردید کردی ہے۔ترجمان نے ایسے تمام دعووں کو جعلی خبر قرار دیا ہے، ذرائع نے سوشل میڈ یا پر پھیلی خبروں پر اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں