اہل خانہ کی عدم موجودگی پر چور گھر کا صفایا کرگئے

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے اہل خانہ کی عدم موجود گی میں گھر کا صفایا کر دیا ۔معلوم ہواہے کہ حیدر پارک گوجرہ کی شہناز اختر اپنے اہل خانہ سمیت گھر میں موجود نہ تھی کہ نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہو ئے اور اس کے گھر سے21 تولے طلائی زیورات ،15لاکھ روپے نقدی ودیگر قیمتی پارچات سمیت ایک کروڑروپے کا سامان چوری کر لیااور فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں