اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے فیصل آباد کی تمام تاجر برادری ایک ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصل آباد کی تمام تاجر برادری کی طرف سے17 اپریل جمعرات کو دی گئی شٹرڈائون ہڑتال کا خیرمقدم کرتے ہیں اور انجمن تاجرانہ ستیانہ روڈ اس ہڑتال کا بھرپور ساتھ دے گی اور ستیانہ روڈ ‘ ریکس مارکیٹ اور اس کی ملحقہ گلیوں میں مکمل شٹرڈائون ہوگا’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا کی قیادت میں سپریم انجمن تاجران کے آفس میں آنے والے وفد نے کیا’ وفد میں انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے ‘رانا قدیر حسین جنرل سیکرٹری’ حاجی محمد جمیل سرپرست اعلیٰ’ میاں افتخار حسین چیئرمین’ حاجی تفسیر حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری’ حافظ ارسلان’ سجاد احمد’ محمد نعیم’ محمد یعقوب’ محمد ادریس لودھی’ محمد شہباز کاشف’ محمد فیاض بٹ’ حبیب قصائی’ حاجی محمد خالد نائب صدور’ خواجہ محمد اکرام سیکرٹری نشرواشاعت’ فضل الٰہی فنانس سیکرٹری شامل تھے’ اس موقع پر اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ انجمن تاجران سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں شاہد ریاض’ یوتھ ونگ کے صدر سہیل نیاز طور’ کلاتھ بورڈ کے صدر شیخ فیصل’ الائیڈ گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ مکی کلاتھ بورڈ کے صدر سلطان بٹ’ گوردوارہ گلی کے صدر شیخ ارسلان اچھی’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ فاضل بھی موجود تھے’ شفاعت علی رانا نے میاں عبدالمنان کو یقین دلایا کہ 17 اپریل کو ہم آپ کے شانہ بشانہ احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ ہم غزہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی دکھ درد میں شریک ہیں’ اس موقع پر میاں عبدالمنان’ حاجی اسلم بھلی’ حاجی عابد’ شیخ آصف انوار’ میاں شاہد ریاض’ سہیل نیاز طور’ شیخ فیصل’ میاں تنویر ریاض’ سلطان بٹ’ شیخ ارسلان و دیگر مقررین نے کہا کہ 17اپریل کو ہم سب ضلع کچہری چوک میں جمع ہوں گے اور ایک بڑی ریلی کی شکل میں چوک گھنٹہ گھر جائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے’ اسرائیل نے 13 ماہ کی مسلسل وحشیانہ بمباری سے 60 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو زخمی کیا ہے’ مگر افسوس کسی مسلمان ملک کے سربراہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی’ ہم فلسطین پر اسرائیل کا مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے’ ہم موجودہ حکمرانوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کروائیں اور اپنے میزائل کا رخ اسرائیل کی طرف کریں’ اگر تمام مسلم ممالک ایک ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اسرائیل کے دانت کھٹے نہ ہوں اور غزہ سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے’انہوں نے کہاکہ تمام اسلامی ممالک سمیت اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل کوانسانی بنیادی حقوق کے تحت اپنامثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں