اہم معاشی اہداف مقرر

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارتِ خزانہ نے تین سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ تین برسوں کے لیے اہم معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ تین سال میں پاکستان کی برآمدات میں 10ارب ڈالر سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق برآمدات، ترسیلات زر، ٹیکس ریونیو، معیشت کے حجم میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ، تین سال میں پاکستان کی برآمدات میں 10 ارب ڈالر سے زائد اضافے کا امکان ہے ، پاکستانی برآمدات 44ارب 83کروڑ ڈالر سے 55ارب ڈالرتک جانے کا تخمینہ لگایا گیاہے ، تین سال میں اشیا کی برآمدات 42ارب 69کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہیں، آئی ٹی سمیت خدمات کے شعبے کی برآمدات 12ارب 24لاکھ ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ملکی اشیاء کی برآمدات کا تخمینہ 35ارب 28کروڑ ڈالر ہے، اس سال سروسز سیکٹر کی برآمدات کا تخمینہ 8ارب 38کروڑ ڈالر ہے، غیر ملکی درآمدات 14.5ارب ڈالر اضافے سے 79کروڑ 71لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہیں ، اگلے تین سال میں ترسیلات زر ریکارڈ 44ارب 82کروڑ تک ہو سکتی ہیں۔رواں مالی سال ترسیلات زر 39ارب 43کروڑ ڈالر رہیں گی، تین سال میں ملکی معیشت کا حجم بڑھ کر 1لاکھ 62ہزار 513ارب روپے ہو جائے گا، رواں سال ملکی معیشت کا سائز 1لاکھ 29ہزار 567ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، آئندہ تین سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.2سے 5.7فیصد تک جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں