ایئرعربیہ پرسرکار مہربان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئرعربیہ کو پاکستان میں اپنی پروازوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ایئرعربیہ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے، جب کہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز 17جولائی 2025سے کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ایئرعربیہ کو ملتان اور فیصل آباد کے لیے بھی ہفتہ وار 5، 5پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ اجازت حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں