ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی

کراچی (بیوروچیف) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرائی۔ طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا۔ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے، حادثے کے بعد طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا ہے جبکہ نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں