6

ایان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی معروف گلوکارہ، سپر ماڈل، نغمہ نگار، پروڈیوسر، کاروباری شخصیت ایان علی نے طویل عرصے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ماڈل ایان علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا ہے۔ ایان علی کو اس نئی تصویر میں بالکل منفرد لْک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ایان علی نے تصویر میں سفید اور سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ایان علی کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ”ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں، ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں۔ اس تصویر کے کمنٹ باکس میں سپر ماڈل کے مداح جہاں اْن کے حسن کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ان سے نیا گانا ریلیز کرنے کی فرمائشیں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں