ایجوکیشن آفیسرز روزانہ سکولوں کے سرپرائز وزٹ کریں،CEOایجوکیشن فیصل آباد وقار احمد

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ایجوکیشن آفیسر ز کو سکولز کے سر پرائز وزٹ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت ۔وقار احمد،تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن فیصل آبا د وقار احمد نے ضلعی ایجوکیشن آفیسرز سکولز کو روزانہ کی بنیاد پر سر پرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وقار احمد کا کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن اور اینٹی ڈینگی ایکٹویٹی کو بہتر کرنے، اساتذہ کی حاضری اور حکومتی اقداما ت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کو شش کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورت تیار کر کے اعلی حکام کو بھجوائی جائے گی ،اگر کسی سکول میں کوتاہی یا نا اہلی پائی جائے تو متعلقہ زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حکومتی اقدامات کے مطابق گورنمنٹ سکولز میں بہتری لائی جا سکے نئے تعینات ہونیوالے ڈی اوز جن میں سردار محمد ساجد ،زاہد جاوید اور دیگر نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں