ایجوکیشن بورڈ میں حج بیت اللہ کیلئے قرعہ اندازی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ و کمشنر فیصل آباد مریم خان کی ہدایت و سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی زیرنگرانی ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی جامع مسجد میں سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی تین خوش نصیبوں کے حجاز مقدس روانگی کیلئے ان کے ناموں کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع حمد و ثنا کے بعد نقیب محفل صادق علی اور خادم مسجد سعید احمد کی درخواست پر مہر محمد نواز دیوکہ, مظہر اقبال بالا اور امام مسجد مولانا ندیم جامی نے الگ الگ پرچیاں اٹھا کر تین خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا اور یوں امسال جو تین بورڈ ملازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ان میں عامر حمید رندھاوا سٹینو سیکرٹری سٹاف، طارق محمود اسسٹنٹ بجٹ برانچ اور رانا محمد جواد افضل چئیرمین سٹاف شامل ہیں اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور ان تینوں خوش قسمت ملازمین کے ساتھ وہاں موجود دیگر ملازمین کی بھی آنکھیں فرط جزبات سے نم ہو گئیں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن سمیت صدر بورڈ ایمپلائیز ویلفئیر ایسوسی ایشن ثاقب علوی, جنرل سیکرٹری نسیم گجر و دیگر بورڈ ملازمین نے تینوں خوش قسمت ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت عطا فرمائے اور یہ صحت و تندرستی کے ساتھ حج مبارک کی سعادت حاصل کریں، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں