ایجوکیشن رائٹس کمیشن کا بہترین کارکردگی دکھانیوالے اساتذہ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر شاندار اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹیچر ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے اور اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرے گا۔ اس موقع پر ان اساتذہ کو مقرب الہی سٹار ٹیچر ایوارڈز دیے جائیں گے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور بہترین تدریسی صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے۔ایجوکیشن رائٹس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں 100 فیصد رزلٹ دینے والے اساتذہ مقرب الہی سٹار ٹیچر ایوارڈ کے اہل ہوں گے۔ امیدوار اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مکمل کوائف، سکول کا ایڈریس،تحصیل, ہیڈ ماسٹر کی اسٹیمپ اور دستخط کے ساتھ سادہ کاغذ پر لکھ کر 25 ستمبر بروز جمعرات شام 5 بجے تک بھجوائیں۔ کوائف واٹس ایپ نمبر 0300-9107474 یا ای میل ایڈریس ercpunjab@mail.com پر بھیجے جا سکتے ہیں,ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے مطابق جمع شدہ درخواستوں کے بعد قرعہ اندازی کا مرحلہ ہوگا، جس میں منتخب ہونے والے خوش نصیب اساتذہ کو بذریعہ فون کال اطلاع دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے نام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد اپنے دست مبارک سے خوش نصیب ٹیچرز کو مقرب الہی سٹار ٹیچر ایوارڈ دے گیایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے عہدیداران چیرمین محمد اسلم بٹ, رانا شاہد مقرب, حافظ نجف, مرزا زوالفقار, چوہدری نواز, زاہد رشید بسرا, شیخ غلام سرور, علی اویس ورک, میاں طاہر, یاسر عرفات اور دیگر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اساتذہ کی حوصلہ افزائی، محنت کا اعتراف اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ اساتذہ کو ان کی خدمات کے صلے میں عزت و وقار دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں