129

ایرانی حملوں سے اسرائیل’ امریکہ’ یورپ میں خوف کی لہر (اداریہ)

ایرانی حملوں میں تیزی سے اسرائیل میں خوف کے سائے لہرا رہے ہیں آج صبح کے حملے میں ایرانی حملے میں کم ازکم 8اسرائیلی ہلاک اور 67سے زائد زخمی ہو گئے ایران کا تل ابیب خالی کرنے کا انتباہ’ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں اسرائیل کے حیفہ پاور سٹیشن کی تباہی کے بعد علاقہ اندیھرے میں ڈوب گیا خوف کے مارے شہری پناہ گاہوں میں چھپتے پھر رہے ہیں امریکہ نے ایران کی طرف سے شدید ردّعمل دینے کے بعد خود اس جنگ میں کودنے کا عندیہ دیا ہے اور ایران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں مگر ایران کا موقف ہے کہ مذاکرات مکمل جنگ بندی کی صورت میں ہی ہو سکتے ہیں، ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل امریکہ اور یورپ میں خوف کا عنصر بڑھ گیا ہے اسرائیل کے چھ شہروں میں زبردست تباہی ہوئی ہے اسرائیلی شہریوں نے موت کو پہلی بار اتنی قریب سے دیکھا ہے جو غزہ کے معصوم مسلمانوں پر مدت سے جنگ مسلط کئے ہوئے ہیں امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے اسرائیل نے ایران کو بھی غزہ کی طرح ترنوالہ سمجھا تھا مگر ایران کے ردّعمل اور حملوں سے اسکی عقل ٹھکانے آ گئی امریکہ بظاہر تو اسرائیل کو تسلیاں دے کر کہہ رہا ہے کہ اس کا ساتھ دیا جائے گا مگر ان سے امریکہ اور یورپ میں بھی خوف کی لہر دوڑ چکی ہے کہ ایران نے اگر امریکہ پر بھی میزائل داغ دیئے تو پھر اسکی دنیا میں جو سبکی ہو گی اس پر وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا ایران نے جرأت مندی سے اسرائیل اور امریکہ کو للکارا ہے اور دھمکی دی ہے کہ جو ملک بھی اسرائیل کی مدد کرے گا ایران اس پر بھی حملہ کر سکتا ہے عالمی قوتیں فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں لیکن اگر اس میں مزید تاخیر ہوئی تو حالات سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں فرانس جرمنی اور برطانیہ ثالثی کیلئے بے چین ہیں اسرائیل بھی متلاشی ہے کہ ایران کو مذاکرات سے زیر کر لیا جائے تاکہ اندرونی غداروں کے ذریعے رجیم تبدیل ہو سکے مگر ایرانی قوم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ایران کی جوہری صلاحیتوں سے اپنے وجود کو لاحق خطرے کو جواز بنا کر جمعہ کو اسرائیل نے ایران پر حملے کئے لیکن اس سے بھی آگے وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک مقصد ہے اور وہ ہے تہران میں حکومت کی تبدیلی اس صورتحال میں انہیں امید ہو گی کہ ان کی غیر معمولی حملوں سے ایک سلسلہ وار ردّعمل شروع ہو گا جس کے نتیجہ میں بدامنی پھیلے گی جو ایران میں اقتدار کا تختہ الٹ دے گی، امریکہ اور اسرائیل سازشوں کے ذریعے ایران کو کمزور کر کے اس کی طاقت ناکارہ کرنا چاہتے ہیں مگر ایران نے اسرائیلی حملوں کے بعد جس طرح کا شدید ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل پر جوابی وار کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی جنگ کی دھمکی دی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جھکنے والا نہیں بلکہ اسرائیل امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے یورپی ممالک کو بھی سبق سکھانے کیلئے تُل گیا ہے اس کی ضد کی وجہ سے اسرائیل امریکہ اور یورپی ملکوں مین خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور عالمی قوتیں ایران اسرائیل جنگ ختم کرانے کیلئے غور کر رہے ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملے کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی دبائو میں آنے والا نہیں اس نے ڈرونز اور میزائلوں سے جو ٹھوس ردّعمل شروع کیا سکھانے کیلئے پوری تیاریاں کر رہا ہے ایران اسرائیل جنگ کے برے اثرات خطے میں مرتب ہو رہے ہیں اس وقت ہے اس سے اسرائیل ریاست کے اندر خوف پیدا ہو گیا ہے جبکہ اسرائیل کی مدد کرنے والے یورپی ملک میں بھی خوف کی لہر ہے اگر ایران کے پاس فضائی قوت ہوتی تو اس کو اپنے دفاع میں نہ صرف مدد ملتی بلکہ اسرائیل میں گھس کر ان کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی موقع ملتا لیکن ایران کی قیادت نے ناکافی دفاعی سازوسامان ہونے کے باوجود اپنے بلند حوصلوں سے اسرائیل کو للکارا پری تک اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیلی علاقوں میں تباہی مچا دی اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھی عوام میں نفرت پیدا ہو رہی ہے ایران کی جانب سے گزشتہ روز کئے جانے والے حملے میں اسرائیل میں جو تباہی ہوئی اس پر اسرائیل خود بھی حیران ہے اور اب وہ ایران پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ ایران بھی اسرائیل کو سبقاقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ اگر صورتحال مزید سنگین ہوئی تو پھر موقع نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں