30

ایرانی صدر کادورہ پاکستان اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال اور اسرائیل اور ایران کے درمیان عسکری محاذ آرائی کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور ان کے اس دورے پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز رہے گی۔ پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دفترِ خارجہ کا دورہ کیا اور وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پرمشاورت ہوئی۔ ایرانی سفیر کی ملاقات ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں