45

ایرانی صدر کا 11سال بعد سعودی عرب کا دورہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)57رکنی اسلامی سربراہی کانفرنس اور عرب لیگ کے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے تنظیم کے شرکا کو یاددلایا کہ اسرائیل کے پاس درجنوں سے سیکڑوں اٹیمی ہتھیاروں کے ذخائر بھی موجود ہیں جنہیں اسرائیل نے کبھی سرکاری طو ر پر تسلیم نہیں کیا اور ایک ایٹمی ابہام کی پالیسی برقرار رکھی ہوئی ہے ۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں ہونے والے اس ہنگامی اجلاس کا انعقاد سعودی ولی عہد نے محمد بن سلمان نے کیا تھا اور اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے ۔ یہ کسی بھی ایرانی صدر کا 11 برس کے بعد دورہ سعودی عرب تھا۔ ان کے علاوہ علاقائی معاملات پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اختلاف رکھنے والے عرب ممالک شام کے صدر بشاور الاسد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں