55

ایرانی صدر کے انتقال سے عالم اسلام عظیم رہنما سے محروم ہوگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ناگہانی انتقال پر پاکستانی قوم افسردہ و غمگین ہے ابراہیم رئیسی پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں تھے ان کی مسلم اور خصوصا مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور غزا کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جس طرح انہوں نے بھر پور آواز اٹھائی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے ان کے انتقال سے عالماسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں