ایرانی وفد کی پرواز 168 شہید بچوں سے منسوب

لاہور(بیوروچیف) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی جس میں نشستوں پر میناب سکول کے شہید بچوں کی تصاویر اور بستے رکھے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے مناب اسکول پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں 168 شہادتیں ہوئی تھیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ایرانی حکومت کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ایرانی مذاکراتی وفد کے طیارے کا نام حالیہ جنگ کے دوران میناب سکول سے منسوب کیا گیا ہے۔میناب 168 سے مراد بچوں سمیت وہ 168 ایرانی شہری ہیں جو 28 فروری کو ایک میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے، اس حملے میں ایران کے شہر میناب میں واقع بچوں کا سکول شجر طیبہ نشانہ بنایا گیا تھا۔پاکستان پہنچنے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں