ایران امریکہ، اسرائیل کا غرور خاک میں ملا کر رہے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت سے سرشار ایرانی قوم کے ہاتھوں دنیا کی سپر طاقت امریکہ واسرائیل اور انکے حواریوں کاغرور خاک میں مل کر رہے گاٹرمپ اس قوم کو دھمکیاں دے رہا ہے، جس نے ذلت ورسوائی کی زندگی سے بہتر شہادت کی موت کا انتخاب کیا ہواہے شکست خوردہ ٹرمپ کے فرعونیت کے دعوے کو ایرانی قوم نے جوتے کی نوک پر بھی رکھنا گوارا نہیں کیا ۔ وقت آ گیا ہے اب خلیجی عرب ملک نیٹو طرز کا مشترکہ اتحاد بنائیں جن کی اپنی فوج اپنے جہاز اپنے ہتھیار ہوں۔ ہمیں ایران سے سبق سیکھنا چاہیے جس نے تمام تر پابندیوں کے باجود میزائل بنائے اگرچہ وہ ہم پر بغیر وجہ استعمال کیے ۔ سعودی عرب سب سے بڑا ملک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں