53

ایران دھماکے ‘اموات میں اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں200کے لگ بھگ افراد جاں بحق اورسینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے باہر رکھے گئے تھے۔ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں جن کی گزشتہ روزچوتھی برسی کے موقع پر وہاں سیکڑوں افراد فاتحہ خوانی کر رہے تھے کہ 2 دھماکے ہوئے۔یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں