ایران سے زائرین کا انخلاء جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران سے 450پاکستانی زائرین کا انخلا ، طلبہ کیلئے انتظامات جاری ہیں ‘ عراق میں زائرین فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنس گئے، ان کی حفاظت اور انخلا کیلئے پاکستانی سفارتخانہ مسلسل رابطے میں ہے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے، حکومت پاکستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی حملوں کے بعد خطے میں سکیورٹی صورت حال کشیدہ ہونے کے پیش نظر ایران اور عراق میں موجود پاکستانی شہریوں، زائرین اور طلبہ کی حفاظت اور واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود 450پاکستانی زائرین کو گزشتہ روز بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ مزید افراد کی واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، ایرانی شہروں میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں