ایران میں قتل ہونیوالے 8پاکستانیوں کی نعشیں بہاول پور پہنچا دی گئیں

بہاولپور (بیوروچیف) ایران میں قتل کئے جانیوالے 8پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔جاں بحق 5افراد کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف، 2کا احمدپور شرقیہ اور ایک فردکا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ایرانی وزیرخارجہ نے 8پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ ایرانی شہر سیستان میں 8پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں