ایران میں موجود پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں پاکستا ن کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفری دستاویزات نہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچنے کا کہہ دیا۔تہران سے جاری بیان میں مدثر ٹیپو نے کہا کہ وطن واپسی کے خواہشمند ایسے پاکستانی شہری جن کے پاس سفری دستاویزات نہیں اور وطن واپس آنا چاہتے ہیں، وہ فوری طور پر زاہدان ڈی پورٹیشن سینٹر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شناخت کیلئے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لائیں، اصل دستاویز کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی یا الیکٹرانک کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔مدثر ٹیپو کے مطابق ایرانی حکام دستاویزات کی تصدیق کے بعد پاکستانی شہریوں کو پاکستان روانگی کی اجازت دیں گے، اس مقصد کے لیے پاکستانی سرحد پر نادرا کی خصوصی وین بھی تعینات کر دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ نادرا ٹیم سرحد پر شہریوں کی شہریت کی تصدیق کرے گی، جس کے بعد انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔پاکستانی سفیر نے وطن واپس آنے والے شہریوں کے لیے نیک تمناوں اور محفوظ سفر کی دعا بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں