ایران میں موجود کوئی پاکستانی متاثر نہیں ہوا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود کوئی پاکستانی متاثر نہیں ہوا، سب خیریت سے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہاں انٹرنیٹ سروس بہت زیادہ متاثر ہے، وزارت خارجہ نے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے، تقریباً 300 پاکستانیوں کو لوکیٹ کیا گیا ہے۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستانی شہری سفارتخانے اور قونصلیٹ خانوں سے رابطہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ تہران میں کشیدگی کی صورتحال سب سے زیادہ ہے، ایرانی حکومت نے غیرملکیوں کو تہران چھوڑنے کو کہا ہے، پاکستانی شہری ہر ممکن ذرائع سے انخلا کی کوشش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں