ایران میں پھنسے مزید 311پاکستانی وطن پہنچ گئے

کوئٹہ(نامہ نگار)ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ11ویں روز بھی جاری رہا۔ حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے 228افراد وطن پہنچ گئے، تفتان بارڈر کے ذریعے 11روز کے دوران مجموعی طور پر 3044افراد واپس پہنچے ہیں۔گبد ریمدان بارڈر سے 83افراد وطن واپس پہنچ گئے،11روز کے دوران 1184 افراد گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔حکام کے مطابق 11روز کے دوران گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 4228افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔پاکستانی حکام نے کہا کہ ایران سے آنے والے ملکی و غیر ملکی افراد حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں، ایران سے آنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں