ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نیاگلے سال ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فٹبال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا جس میں48ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان دنوں مختلف براعظموں میں میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ رائونڈ جاری ہیں۔ایران نے گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کوالیفائرز ایشیا کے گروپ اے کے میچ میں ازبکستان کے خلاف مقابلہ 2-2سے برابر کرکے فٹبال ورلڈ کپ 2026کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں