ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،او آئی سی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ تہران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بین القوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جارحانہ اقدام سے اسرائیل نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا۔او آئی سی نے کہا ہے کہ اس حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال مخدوش ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں