ایران کا اسرائیلی ڈرون اور 10طیارے گرانے کا دعویٰ

دیزفل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی ایئر فورس نے دیزفل شہر میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔ایرانی نیوز سروس نے ایک تصویر جاری کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک اسرائیلی ڈرون ہے جسے ایران میں گرایا گیا ہییہ اسرائیلی ڈرون جنوبی ایران میں دیزفل کے مقام پر گرایا گیا۔اس سے قبل ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10طیارے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10طیارے مار گرائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں