ایران کا امریکہ’ اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا قابل تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی شہادت کے باوجود ایران کا امریکی واسرائیلی بدمعاشی کےآگے ہتھیار ناڈالنا اور ڈٹ کرمقابلہ کرنا قابل تحسین ہے ۔ ایرانی قوم نے ثابت کیا کہ اگرقوم متحد اور یکجان ہو تو ہر ظالم وطاقتور کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اگر مذاکرا ت کی میز سجتی ہے تو ایرانی قیادت کو یہود نصاری اور انکے حامیوں کی شاطرانہ چالوں پر نظر بھی رکھنا ہو گی کیونکہ مذاکرات کے نام پر پہلے بھی ایرانی قوم پر جنگ مسلط کی جاچکی ہے۔ ایرانی قوم کے اتحاد نے امریکی واسرائیلی بدمعاشی کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ایران کی جرت وجواں مردی واقعی وراثت حیدری کا عکس ثابت ہوئی ہے۔ مسلم قوم کا کل بھی یہی نعرہ تھا اور آج بھی یہی ہے۔ سب سے پہلے ایمان پھر زندگی اور پھر وطن اگر ایمان کی دولت ہاتھ سے گی تو نہ زندگی کی کوئی قیمت رہتی ہے اور نہ وطن کی بلکہ آزاد وطن جیل بن جاتا ہے اور غلامی مقدر۔ غزوہ بدر سیلے کر کربلا تک کہیں بھی وطن یا زندگی کی ایمان وعقیدے پر ترجیح کی کوئی نظیرہمیں نظر نہیں آتی ۔۔علامہ اقبال رحمہ اللہ کے بیانیہ کو اقوام عالم میں اس وقت ایرانی قوم نے زندہ کرکے دکھایا ہے۔ ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیم جاں ہے زندگی ۔ یعنی کبھی جان کے جسم میں ہونے اور بوقت جہاد اسے مالک حقیقی کے دین اور غیرت پر قربان کر دینے کو زندگی کہتے ہیں۔ نسل نو اب اسی حمیت ،جرأت اور جذبہ حب الوطنی کو ممن کی زندگی سمجھتی ہے۔غلامی کی زندگی سے جرت غیرت ایمان کروڑوں درجے بہتر ہے۔ مسلمانوں کی عظمت کا راز جہاد فی سبیل اللہ میں مضمر ہے ،ایران کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف موجودہ جنگ بھی ایران کو دن بدن عظمت اور وقار بخش رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں