18

ایران کا سعودی ، قطر ، ترکیہ ، روس کے وزراے خارجہ سے رابطہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ، سعودی، قطر اور روس، ترکیہ، شام کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک رابطے میں13اپریل کو ہونے والے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت،بڑھتی کشیدگی اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے غزہ میں جنگ بندی سمیت علاقائی پیش رفت پر حسین امیرعبداللہیان سے گفتگو کی۔گفتگو کے دوران قطر نے خطے میں استحکام کیلیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔روس اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان بھی بات چیت ہوئی، روس اور ایران نے مشرق وسطی میں مزید کشیدگی سے خبردار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں