ایران کا فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے ویزے نہ ملنے کے باعث فیفا ورلڈ کپ2026ء کی قرعہ اندازی میں شرکت نہیں کرے گا جو5دسمبر کو واشنگٹن میں ہو رہی ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی کے مطابق امریکی حکام نے ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف چار آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں جبکہ فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔فٹ بال فیڈریشن کے ترجمان نے امریکا کے فیصلے کو اسے کھیلوں کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اپنیبائیکاٹ کے فیصلے سے فیفا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں